چین کی کمپنی شنگھائی سپیس کام کی بھی درخواست آئی ہے، ہم چاہتے ہیں زیادہ کمپنیاں آئیں
اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی شیزہ فاطمہ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نومبر دسمبر میں سٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہونگی، چین کی کمپنی شنگھائی سپیس کام کی بھی درخواست آئی ہے، ہم چاہتے ہیں زیادہ کمپنیاں آئیں تاکہ مقابلے کی فضاء قائم ہو جبکہ عید کے روز انٹرنیٹ کی بندش پر کمیٹی اراکین برس پڑے ،چیئرمین کمیٹی نے اسپیکٹرم کے زیر التواء کیسز پربیرسٹرگوہر کی سربراہی میںتین رکنی سب کمیٹی بنا دی۔پیر کے روز امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا،چیئرمین کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل سگنلز اور کنیکٹوٹی مسائل ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے موبائل سگنلز کے مسائل کا سامنا رہتا ہے؟اس حوالے سے کیا پی ٹی اے ٹیلی کام کمپنیوں کو شو کاز جاری کرتے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں اور اردگرد میں موبائل سگنلز کا مسئلہ تشویشناک ہے، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے فون کالز مسلسل ڈراپ ہوتی رہتی ہیں،چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ رمضان کے آخری ہفتے میں دو شو کاز مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کو شو کاز جاری کیے تھے