مچل سٹارک نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں متعدد ریکارڈ بنا دیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ا?سٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ا?سٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل کی دوسری اننگز میں 58 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو بھنور سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔اسٹارک نے نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے ا?ئے جب ا?سٹریلیا کی دوسری اننگز میں 73 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔جنوبی افریقا نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی تھی لیکن اسٹارک کی بیٹنگ نے ٹیم کے ٹوٹل کو 207 رنز تک پہنچایا اور ٹیم کی برتری 282 رنز تک پہنچا دی۔انہوں نے ایلکس کیری کے ساتھ ا?ٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔اس کے بعد اسٹارک نے نیتھن لیون کے ساتھ تیسرے دن ا?سٹریلیا کی دوسری اننگز کا ا?غاز کیا تاہم دو رنز بنانے کے بعد لیون ا?ؤٹ ہوئے لیکن پھر مچل اسٹارک نے جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ مل کر 59 رنز بنائے جو اب کسی بھی ا?ئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں 10ویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔جوش ہیزل ووڈ 17 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے جبکہ اسٹارک 58 رنز کے ساتھ ناٹ ا?ؤٹ رہے۔ٹیسٹ فارمیٹ میں یہ اسٹارک کی ا?ٹھویں نصف سنچری تھی جس نے انہیں اسٹیورٹ براڈ، ڈینئل ویٹوری، مائیکل ہولڈنگ، کرن مور، ٹم ساؤتھی اور گریم سوان سے ا?گے کر دیا ہے۔اسٹارک براڈ کے بعد دوسرے بیٹر بھی بن گئے جنہوں نے کسی ایک ملک (انگلینڈ) میں ٹیسٹ میں نمبر 9 یا اس سے کم نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔