ہم نے 3 سے 4 ارب ڈالرز کسی امپورٹ والے ملک سے لے کر امریکہ کو دینے ہیں:کامران ارشد
کراچی (آئی این پی )چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا ہے پاکستان امریکہ کو سب سے زیادہ ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے، 5.12ارب ڈالرزکی برآمدات ہوتی ہیں۔ایک انٹرویو میں کامران ارشد نے کہا کہ امریکا سے پاکستان میں سب سے زیادہ درآمد کاٹن ہوتی ہے، پاکستان سے امریکا کو مجموعی طور پر 5.12 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہیں، امریکی درآمدات 2.154 ارب ڈالرز ہیں۔کامران ارشد نے بتایا کہ یعنی تقریبا 3 ارب کا تجارتی خسارہ ہے، امریکا اور پاکستان کی درآمدات اور برآمدات میں 3 ارب ڈالرز کا فرق ہے۔چیئرمین اپٹما نے کہا کہ دونوں ممالک میں موجود تجارتی خسارے کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، پاکستان دنیا بھر سے مجموعی طور پر 55 سے 60 ارب ڈالرز کی امپورٹ کرتا ہے۔پاکستان مجموعی طور پر 31 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کرتا ہے، ہم نے 3 سے 4 ارب ڈالرز کسی امپورٹ والے ملک سے لیکر امریکا کو دینے ہیں