ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج سیزن شروع ہونے سے قبل غیرملکی عمرہ زائرین کو 29 اپریل تک ملک سے نکلنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے غیرملکی عمرہ زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ 29 اپریل تک ملک سے انخلا کو یقینی بنائیں تاکہ حج سیزن کے لیے مناسب انتظامات کیے جا سکیں۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق، 13 اپریل (15 شوال) کو غیرملکی عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد ملک میں قیام کرنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔اس کے علاوہ، عمرہ کمپنیوں کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
29 اپریل کے بعد غیرملکی عمرہ زائرین کو سعودی عرب چھوڑنا ضروری ہوگا تاکہ حج سیزن کے لیے کسی قسم کی مشکلات پیدا نہ ہوں۔ پہلی ذی قعد کو عازمین حج کا سعودی عرب میں داخلہ شروع ہوگا۔یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ حج سیزن کے لیے تمام انتظامات صحیح طریقے سے مکمل کیے جا سکیں اور غیرملکی زائرین کے لیے کسی بھی قسم کی مشکل یا خلل نہ ہو۔