سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکیں گے۔
وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے زائرین بھی عمرہ کر سکیں گے، اور نسک عمرہ پورٹل کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔وزارت نے کہا کہ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔