صوبہ سندھ میں خواتین کی زمین کی ملکیت کی صورتحال مزید تشویشناک ہے
بڑی تعداد کے باوجود 1.5 فیصد زرعی گھرانے خواتین کے نام پر رجسٹرڈ ہیں ،سروے
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان میں صرف 2 فیصد خواتین زمین کی مالک نکلیں جبکہ ملک کی 67 فیصد ملازمت پیشہ خواتین زراعت سے وابستہ ہیں۔یہ بات سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی)کی جانب سے کئے گئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زرعی شعبے میں خواتین کی نمایاں شمولیت کے باوجود ان کی زمین کی ملکیت انتہائی محدود ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 67 فیصد ملازمت پیشہ خواتین زراعت کے شعبے میں کام کرتی ہیں، تاہم صرف 1.5 فیصد زرعی گھرانے سرکاری طور پر خواتین کے زیرِ سربراہی رجسٹرڈ ہیں۔رپورٹ کے مطابق 15 سے 49 سال کی عمر کی صرف تقریبا 2 فیصد ایسی خواتین جن کی کبھی شادی ہوئی، اکیلے یا مشترکہ طور پر زمین کی مالک ہیں، جبکہ 97.2 فیصد خواتین کو زمین یا گھر وراثت میں نہیں ملا