2025 میں 445 ملین بائیومیٹرک ویریفکیشنز انجام دی گئیں:نادرا نے رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی 97 فیصد آبادی رجسٹرڈ ہو چکی ہے‘رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین شامل ہیں، سال 2025 میں 445 ملین بائیومیٹرک ویریفکیشنز انجام دی گئیں۔ترجمان نادراکی طرف سے جاری نادرا رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان کی 97 فیصد آبادی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین شامل ہیں، قومی شناختی نظام مزید جامع ہوچکا ہے ۔سال 2025 میں 445 ملین بائیومیٹرک ویریفکیشنز انجام دی گئیں۔میعاد ختم ہونے پر شناختی کارڈز کی تجدید میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا جبکہ فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی میں 900 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔نادرا کی 15 فیصد خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی گئیں۔شہریوں نے گھر بیٹھے ڈیجیٹل سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا۔سال کے اختتام تک ملک بھر میں 938 رجسٹریشن سنٹرز فعال ہوگئے۔2025 کے دوران 75 نئے رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے