لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ میں ہاسٹل کے کمرے سے 70 سالہ شہری کی لاش برآمد، 15 ایمرجنسی کال پر مزنگ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ابو طلب خان کے نام سے ہوئی جو نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دی۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔