صبور علی کا ڈیڑھ سالہ بیٹی کو پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر تنقید

صبور علی کا ڈیڑھ سالہ بیٹی کو پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی: اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرینا علی کو پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صبور علی نے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کے اسکول جانے کے پہلے روز وہ بہت روئی، جس پر وہ خود بھی پریشان ہوگئیں، تاہم اب سرینا اسکول جانے کی عادی ہوچکی ہے اور خوشی سے اسکول جاتی ہے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کو کم عمری میں پری اسکول بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ گھل مل سکے اور کم عمری سے ہی سماجی مہارتیں سیکھ سکے۔تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین صبور علی کے اس فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی عمر میں بچے کو اسکول بھیجنا بہت کم عمری میں تعلیم کا آغاز ہے۔کچھ صارفین نے اس فیصلے کو والدین کے درمیان بڑھتی ہوئی مقابلے بازی سے بھی جوڑا اور کم عمر بچوں کو پری اسکول بھیجنے کے رجحان پر سوالات اٹھائے۔