صبح سویرے اٹھنا ، ورزش کرنا میری عادت : مادھوری ڈکشٹ

 آج بھی بالی ووڈ میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے
ممبئی(شوبز ڈیسک) ماضی کی دلکش اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ بوڑھی ہونے سے ڈرتی ہوں، اس لئے خود کو سمارٹ اور فٹ رکھنے کیلئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں ، آج بھی بالی ووڈ میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے ۔ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مادھوری کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ میں بوڑھی ہو گئی ہوں ، کیا میری فٹنس سے لگتا ہے کہ میں بوڑھی ہوں ؟ آج بھی بالی ووڈ میں کوئی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں بوڑھے ہونے سے ڈرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ خود سمارٹ اور فٹ رکھنے کے لئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں اور اس کے علاوہ ورزش باقاعدگی سے کرتی ہوں ۔صبح سویرے اٹھنا اور سیر کو جانا بھی میری معمول کی عادت ہے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ میں نئی آنیوالی لڑکیاں اچھا کام کررہی ہیں لیکن ان کو خود کو پرفیکٹ رکھنے کے لئے اپنی غذائوں کا خیال رکھنا ہو گا تاکہ وہ ایک لمبے عرصے تک انڈسٹری پر راج کرسکیں۔