خیبر پختونخوا حکومت نے مذکراتی ٹیم کے پیروں تلے زمین کھینچ لی،شیریں رحمان

ہم سب سمجھ رہے تھے  بریک تھرو ہورہا ہے، چار بار ڈرافٹ بنا، ہم نے سب نے انتظار کیا 
وہ آئے اور کہا کل سے مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے،  مذاکراتی ٹیم کو ڈیکٹیٹ کیا جارہا تھا
رات 3 بجے تک ہم نے بہت کوشش کی، لیکن ہمیں کہا گیا وہ لانگ مارچ نہیں روک رہے:سینیٹر
اسلام آباد(آئی این پی )حکومتی مذکراتی ٹیم کی رکن اور پیپلزپارٹی کی سنیئرراہنما سینیٹر شریں رحمان نے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی ٹیم کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی ،ہم نے فریقین کو اچھے رویے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی، حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو عمران خان کے علاج اور ڈاکٹر کی رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ایک انٹرویو میں  شیریں رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم سے پہلے دن پوچھا کہ کیا خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے کی ضرورت نہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے کہا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اونرشپ لیں، صوبائی حکومت کو کہا کہ آپ الگ خارجہ پالیسی نہیں بناسکتے پی ٹی آئی کی ٹیم نے تمام چیزوں پر اتفاق کرلیا تھا