امریکہ ‘ ایران کا پاکستان کو ثالث تسلیم کرنا شاندار ہے:انتونیو گوتریس صدر نے یو این سیکرٹری جنرل کونشانِ امتیازعطاء کردیا

 فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، غزہ امن منصوبے پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے :سیکرٹری جنرل
ایران امریکہ،حوثی‘ باب المندب سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے: اسحاق ڈار‘یواین  کے سیکرٹری جنرل کی صدر مملکت سے ملاقات
اسلام آباد (آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے امریکہ اور ایران کا پاکستان کو ثالث تسلیم کرنا شاندار ہے، دونوں فریقوں کا پاکستان پر اعتماد انتہائی اہم ہے اور یہ دنیا میں پاکستان کے قابل اعتماد ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ میں خصوصی کردار ہے اور وہ عالمی مباحثوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان نے کثیرالجہتی نظام اور مذاکرات کی اقدار کو برقرار رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھی پاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مرد و خواتین نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے‘انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، ایران، امریکا، حوثیوں اور باب المندب سمیت متعدد مسائل درپیش ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کئی معاملات پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں لیکن اصل مسئلہ ان پر عملدرآمد کا ہے۔ دریں اثناء  صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیاایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں اعزاز دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشانِ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔