اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اہم دورے پر آج  پاکستان پہنچیں گے۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران اقوام متحدہ   سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور صدر مملکت آصف علی زرداری شامل ہیں۔