سعودی عرب نے ایشیاء کیلئے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد ایشیا کے لئے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں  ادارے  کے مطابق سعوی تیل کمپنی آرامکو  نے نومبر کیلئے   ایشیا کو فراہم کئے جانے والے 'عرب لائٹ' خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔