رواں سال کا پہلا سپر مون آج ہوگا:ترجمان سپارکو

کراچی( خصوصی رپورٹ) ترجمان سپارکو نے کہا ہے رواں سال کا پہلا سپر مون آج نظر آئے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا پہلا سپر مون آج سورج غروب ہونے کے فورا بعد مشرق میں طلوع ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ سپرمون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ترجمان کے مطابق یہ سپر مون سیارے زحل کے قریب دکھائی دے گا، سیارہ زحل چاند کے بائیں جانب دیکھا جاسکے گا۔