لاہور(آئی این پی ) محکمہ سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 7 کل اکتوبر (منگل )کی رات آسمان پر سال 2025 کا پہلا سپر مون ظاہر ہوگا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 47 منٹ پر دکھائی دے گا، یہ سپر مون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا، یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فورا بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔اس سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221،817 میل کے فاصلے پر ہوگا، اس کے بعد مزید دو سپر مونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر نظر آئیں گے