ساؤتھ ایئر کا لاہور سے پشاور کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ساؤتھ ایئر کا لاہور سے پشاور کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان

لاہور: ملکی ڈومیسٹک ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے لاہور اور پشاور کے درمیان فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان پہلی پرواز 9 نومبر کو آپریٹ کی جائے گی۔

 ایئرلائن کی جانب سے نئے روٹ پر پروازوں کے آغاز سے لاہور اور پشاور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی سفر کی ایک اور سہولت میسر آئے گی۔

لاہور سے پشاور کا کم از کم کرایہ مقرر

ساؤتھ ایئر نے لاہور سے پشاور کے لیے کم از کم کرایہ 26 ہزار 318 روپے مقرر کیا ہے۔ مسافر اس نئی فضائی سروس کے ذریعے دونوں شہروں کے درمیان کم وقت میں سفر کرسکیں گے۔

مسافروں کے لیے سفری سہولت میں اضافہ

نئے روٹ پر پروازوں کا آغاز لاہور اور پشاور کے درمیان فضائی رابطے کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ اس سروس سے کاروباری، سرکاری اور دیگر ضروری کاموں کے سلسلے میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی۔