لاہور: اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان احمد تنویر اور احتشام کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ قیصر ریاض کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی۔
عدالتی حکم کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اچھرہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 10 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے ملزمان کی شناخت کرلی
مقدمے کے مطابق مدعی نے شناخت پریڈ کے دوران ملزمان احمد تنویر اور احتشام کو شناخت کرلیا تھا۔ عدالت نے آج ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا، جس پر پولیس نے انہیں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
احمد تنویر دوسرے مقدمے میں بھی گرفتار
ذرائع کے مطابق ملزم احمد تنویر کو ڈیانا زیادتی کیس میں ضمانت ملنے کے بعد ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔