اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں رؤف حسن اور ایڈووکیٹ عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ عائشہ خالد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج وکلاء کی ہڑتال ہے، اس لیے ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔