لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ٹرانسپورٹرز کے لیے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چالان مفت چیک کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے ٹرانسپورٹرز ٹریفک دفاتر سے ڈرائیورز کی مکمل جانچ پڑتال کروا سکیں گے، جبکہ حادثات میں ملوث ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیورز کو ملازمت دینے سے قبل ان کی میڈیکل فٹنس، ڈرائیونگ اہلیت اور سابقہ ریکارڈ کی تصدیق یقینی بنائیں۔ رواں سال ٹریفک پولیس کے زیرِ انتظام شاہراہوں پر مہلک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے