فضائی آلودگی ، لاہور کی پہلی پوزیشن برقرار

 لاہور میں آلودگی کی شرح 352 ریکارڈ کی گئی، کراچی چھٹے نمبر پر، فضائی معیار مضرِ صحت قرار
لاہور( نیوز ڈیسک)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر آگیا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 352 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ویب سائٹ کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں آج فضائی آلودگی کی شرح 170 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔