داتا دربار کے قریب 61 سالہ ساجدہ اقبال سڑک عبور کر رہی تھی تیز رفتار موٹرسائیکل نے ٹکر مار دی
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون دم توڑ گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 61 سالہ ساجدہ اقبال شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں