ملازمین بحالی فیصلے پرعدم عملدرآمد ، پی ایم ڈی سی حکام کو شوکاز نوٹس،جواب طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملازمین کی بحالی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کو توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی حکام سے 25 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے پی ایم ڈی سی حکام سے استفسار کیا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مارچ 2026 میں پی ایم ڈی سی ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے چکی ہے، تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود ملازمین کو بحال نہ کرنے پر متاثرہ ملازمین نے پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔