کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیئرمین کے پی ٹی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی شاہد احمد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔کیس کی پیروی کیلئے کے پی ٹی کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دئیے کہ کے پی ٹی کا وکیل کہاں ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ کے پی ٹی کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جسٹس حسن اکبر نے ریمارکس دئیے کہ کے پی ٹی کے وکیل طویل عرصے سے کسی کیس میں پیش نہیں ہوتے۔