لسبیلہ، فلمیں دیکھ کر 20کروڑ کی بینک ڈکیتی ، تین یونیورسٹی طلبہ گرفتار

 کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی پولیس نے ایک سرکاری بینک سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں پانچ افراد ملوث تھے جو لسبیلہ یونیورسٹی کے موجودہ یا سابق طالب علم ہیں۔ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فروری 2015 میں ہونے والی ڈکیتی کے مبینہ ماسٹر مائنڈ زوہیب بھی لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ان کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران پانچ ملزمان کی شناخت کی جن میں زوہیب، بلال اکرم، مرتضی، جواد اور بلال حمید شامل ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ان پانچوں نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی بھی خود کی