جے ڈی وینس نے پہلے تو امریکی صدرٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملانے میں مفاد دیکھا
اب ٹرمپ کو شکست ہوچکی، تو دامن بچانے کی کوشش میں ہیں، عوام کو پہچان ہونی چاہیے
مشی گن(آئی این پی )امریکی ریاستمشی گن سے نومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدالرحمان السید نے امریکی نائب صدر کو "بزدل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس ایران جنگ سے متعلق فیصلوں کی ذمہ داری سے پیچھے ہٹنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، لیکن ایران جنگ پالیسی سے اختلاف کرنے کا وقت 8 مہینے پہلے تھا، اب کوئی فائدہ نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ جے ڈی وینس نے اس وقت تو ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملانے میں مفاد دیکھا اور اب جبکہ ٹرمپ کو بدترین شکست ہوچکی تو دامن بچانے کی کوشش میں ہیں، عوام کو ان کے قول اور فعل میں تضاد کی پہچان ہونی چاہیے۔