67 ارکانِ پارلیمنٹ نے حمایت کی یقین دہانی کرادی‘نیتن یاہو کے46ارکان حمایتی ہیں:میڈیا رپورٹ
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے حکومت سازی کیلئے پارٹیوں کیساتھ مشاورت جاری ہے اور ایسے میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیر اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔