پاکستانیوں نے3ماہ میں250 ارب 64 کروڑ کاسوناخریدلیا

 طلائی زیورات ، سونے کی اینٹوں اورسکوں کی شکل میں 6.9 ٹن سونا خریدا گیا:ورلڈ گولڈ کونسل
اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں ہوشربا مہنگائی کے باوجودپاکستانیوں نے گزشتہ 3ماہ کے دوران طلائی زیورات ، سونے کی اینٹوں اورسکوں کی شکل میں 6.9 ٹن سونا خریدا جس کی  موجودہ ریٹ کے مطابق مالیت250 ارب 64 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستان میں زیورات کی تیاری کیلئے  3.1 ٹن سونا خریدا گیا، جس کی مالیت 112 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، تولے کے حساب سے یہ مقدار 2 لاکھ 64 ہزار 957 تولے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق انہی تین ماہ کے دوران سرمایہ کاری کی غرض سے 3.8 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا، جس کی مالیت 138 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔