نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیج دیئے

ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادپر 6.7 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.4 فیصداضافہ ہوا:سٹیٹ بینک کی رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )ماہ نومبر میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے ۔ ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادپر 6.7 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.4 فیصداضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک  آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق نومبر میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 75 کروڑ ڈالرکازرمبادلہ وطن بھیجا ۔ سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد یو اے ای سے 4 فیصد اور عمان سے 22 فیصد کمی آئی۔متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے نومبر میں 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 48 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 28 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔