او آئی سی کی مکہ، مدینہ، طائف اور جدہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

مقدس مقامات کو نشانہ بنانا پوری مسلم امہ پر حملہ ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی اسماعیل 
جدہ (آئی این پی)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف اور جدہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسماعیل ولدشیخ احمدکاکہنا ہیکہ مقدس مقامات کونشانہ بنانا پوری مسلم امہ پرحملے کے مترادف ہے،اسلامی دنیا حوثی ملیشیاکی کارروائیاں روکنے کے لیے ٹھوس موقف اپنائے۔سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے کیے جانیوالے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا،او آئی سی کے مطابق حملوں میں ملوث عناصر کیاحتساب کیلیے عالمی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔