جنات کے ذریعے خاتون اغواء کیس پر عدالت برہم، وضاحت طلب

لاہور(زیڈ این این)لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ طور پر ’’جنات کے ذریعے‘‘ خاتون کے اغواء سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے خاتون کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنا عرصہ گزر گیا مگر پولیس ایک خاتون کو بازیاب نہیں کرا سکی۔ اگر وقت پر تفتیش کر لی جاتی تو یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وہی خاتون ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے جنات لے گئے، لیکن نئی بات یہ سامنے آئی ہے کہ وہ اپنا سامان باندھ کر خود گھر سے گئی۔ بادی النظرمیں گھر سے ہی سچ سامنے نہیں آ رہا۔ اسی دوران عدالت نے استفسار کیا کہ نادرا میں خاتون کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے؟عدالت نے نکاح نامے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے پر انگوٹھا ہوتا ہے، وہاں سے اس کا فنگر پرنٹ کیوں نہیں لیا گیا؟ آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ نکاح نامے پر بھی خاتون کا انگوٹھا موجود نہیں