جنات کیس:لاپتہ خاتون کا شوہر ساس، پیر گرفتار

سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ان ایکشن،مغویہ پیر سے اکثر دم کروانے جاتی تھی ، جلد حقائو سامنے آ جائیں گے : پولیس 
لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقہ میں دو بچوں کی ماں فوزیہ کو جنات کے اغواء￿  کر نے کا کیس کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے خاتون کو دم کرنے والے پیر کو حراست میں لے لیا۔سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے خاتون کے خاوند رمضان اور اسکی ساس کو بھی حراست میں لے لیاہے۔مغویہ خاتون اس پیر سے اکثر دم کروانے کے لیے جاتی تھی۔پیر سے کیس کے متعلق تفتیش کی جارہی رہی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ خاتون کو جنات اغواء￿  نہیں کر سکتے ہیں۔خاتون کو کسی نے قتل کرکے جنات پر الزام لگایا ہے۔جلد اس کیس میں اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔