6 نومبر 1947ء کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا ایک المناک باب ہے:یوسف رضا گیلانی

 اسلام آباد ( آن لائن ) قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی  نے  یومِ شہدائے جموں  کے موقع پر اپنے پیغام میں جموں کے شہداء￿  کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو **آزادی، وقار اور انصاف کی جدوجہد کی لازوال مثال  قرار دیا۔ قائم مقام صدر نے کہا   6 نومبر 1947ء￿  کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا ایک المناک باب ہے،  جب ہزاروں نہتے کشمیری مسلمانوں نے اپنی شناخت اور حقِ آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔  ڈوگرہ افواج اور انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں دو لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کا بہیمانہ قتل انسانیت پر ایک سیاہ دھبہ ہے