اسلا م آباد (یواین پی) ایف بی آر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری مراسلے پر ان لینڈ ریونیو کی 89خالی آسامیاں ختم کر دیں۔وزارتوں و ڈویژنوں اور ماتحت اداروں سے کلاس فور کی خالی آسامیاں ختم کرنے بارے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ایف بی آر نے مراسلہ و سرکلر موصول ہونے کے بعد ان لینڈ ریونیو کی 89خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آسامیاں کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور،حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئی ہیں۔