ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

نیویارک(آئی این پی)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت کم ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سونے کا بھا 18 ڈالر کم ہو کر 2731 ڈالر فی اونس ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 1.17 ڈالر کم ہوکر 70.82 ڈالر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاو جونز 1114 پوائنٹس اضافے سے 46495 ہے