امریکی تجاویز پر غور جاری، جواب پاکستان کے ذریعے بھیجا جائے گا، ایران

امریکی تجاویز پر غور جاری، جواب پاکستان کے ذریعے بھیجا جائے گا، ایران

ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تجاویز کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد پاکستان کو اپنا مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جن میں جنگ بندی سے متعلق تجاویز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہران جلد اپنا باضابطہ جواب پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھیجے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدہ اب ایک صفحے تک محدود ہو گیا ہے، جس میں کشیدگی کم کرنے اور پابندیوں میں نرمی جیسے نکات شامل ہیں۔دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ اب اختتام کے قریب ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بحری آپریشن “پراجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد مذاکرات میں پیش رفت کو فروغ دینا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، موجودہ حالات میں پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کلیدی ثالث کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔