پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل بند کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کر دیا ۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو منتقل کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے بہتر استعمال کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا  ہے کہ اگرچہ ہماری پشاور میں موجودگی میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے، لیکن پاکستان میں ہماری پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی۔ ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ اپنے بامعنی روابط جاری رکھیں گے تاکہ معاشی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے، علاقائی سلامتی کو فروغ دیا جا سکے، اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے