فوجی پریڈ، پارلیمنٹ سکوائر سے بکنگھم پیلس تک مارچ کیا گیا ،، شاہ چارلس سمیت شاہی خاندان نے بھی پریڈ دیکھی
لندن(آئی این پی )جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے 80سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فوجی پریڈ، پارلیمنٹ سکوائر سے بکنگھم پیلس تک مارچ کیا گیا، شاہ چارلس سمیت شاہی خاندان بھی پریڈ دیکھنے کیلئے موجود تھا۔جنگ عظیم دوم میں نازی جرمنی نے ہتھیار ڈال دیئے تھے، جس کو قبول کرکے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے 8مئی 1945 کو فتح کا دن قرار دیا تھا۔