اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی کردی گئی۔ بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔