نئی دہلی (آئی این پی ) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سیاستدان نے مودی کو استعفی دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں مودی پر تنقید کے نشتر جاری ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل سیاسی رہنما نے مودی پر سخت ترین تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدے سے استعفی دے کر دوبارہ چائے بیچنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو اس دیس کے سب سے ناکارہ اور کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، مودی نے 2016 میں دعوی کیا تھا کہ دہشتگردی ختم ہو جائے گی، آج 2025 ہے مگر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی