پنجاب حکومت نے صوبے میں روزگار میں بہتری کے لیے سیل قائم کردیا
اعدادوشمارکے مطابق لیبر فورس میں اضافہ ہوا ، مگر روزگار کے مواقع کم ہیں
لاہور (آئی این پی) پنجاب میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔چار برسوں کے دوران پنجاب میں بے روزگاری میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،مالی سال 2020-21 میں بے روزگاری 6.7 فیصد تھی جومالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 7.3 فیصد تک پہنچ گئی۔اعدادوشمارکے مطابق لیبر فورس میں اضافہ ہواہے ، مگر روزگار کے مواقع کم ہیں۔حکام کے مطابق پنجاب میں روزگار کے مسئلے پر تشویش بڑھنے لگی ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی لیبر فورس کے مقابلے میں نوکریاں کم پیدا ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں روزگار میں بہتری کے لیے سیل قائم کردیا ہے جس میں معروف ماہر معاشیات اور جاب ہنٹرز کو شامل جائے گا ۔حکومت نوکریوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے قدامات کرے گی ۔