یہ رقم 10 کھرب 28 ارب روپے بنتی ہے جو پاکستان کے دفاعی بجٹ کا تقریبا آدھا حصہ ہے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی تھنک ٹینک مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کے یومیہ لاکھوں ڈالرز خرچ ہو رہے ہیں، جس میں اسلحہ، دفاعی نظام اور آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طویل مدتی جنگ امریکی معیشت کے لیے ایک بڑا بوجھ بن سکتا ہے۔سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس)نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر جاری حملوں کے صرف پہلے 100 گھنٹے ہی امریکا کو بہت مہنگے پڑے اور اس پر تقریبا 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔یہ رقم تقریبا 10 کھرب 28 ارب روپے بنتی ہے جو پاکستان کے سالانہ دفاعی بجٹ (تقریبا 21 کھرب) کا تقریبا آدھا حصہ ہے جو امریکا نے صرف 100 گھنٹوں یعنی چار روز میں جنگ کی نذر کر ڈالی ہے۔