وزیراعلیٰ کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات کی خریداری کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
مریم نواز کی ہدایت پر 340 ملین روپے میڈیسن کی خریداری کے لیے منتقل کیے گئے۔ اس کے علاوہ، خالی آسامیاں اور پے اور الاؤنس کے موجودہ فنڈز کو ادویات کی خریداری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاؤنس فنڈز از سر نو مختص کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ میو ہسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود انہیں استعمال نہیں کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل مریم نواز نے میو ہسپتال کا دورہ کیا تھا، جہاں مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے کہ ادویات اور ضروری میڈیکیشن کا سامان دستیاب نہیں ہے، یہاں تک کہ ایمرجنسی میں سرنج اور بینولہ بھی موجود نہیں تھے۔ اس پر مریم نواز نے ایم ایس کو سرزنش کی اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ نئے ایم ایس کی تعیناتی بھی کر دی گئی۔