ڈاکٹر حمیرا طارق (سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان)
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ملک بھر میں ہر شعبہ زندگی میں منظم اور مربوط انداز میں پاکستانی عورت کی تربیت و رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ اسلام کے دیئے ہوئے مقام و مرتبہ کا شعور پیدا کرنے اور اس مقام کو دوبارہ سے حاصل کرنے کی جدوجہد جماعت اسلامی کی ترجیح ہے ،یہ تنظیم صرف سال میں ایک دن نہیں، بلکہ مسلسل مظلوم عورت کا دست و بازو بنی ہوئی ہے۔
پاکستانی عورت کو درپیش مسائل میں گھریلو تشدد، ملازمت کی جگہوں اور بازاروں میں ہراسمنٹ، تعلیمی مواقع کی کمی، سفری مشکلات، بدامنی، مہنگائی اور بے روزگاری شامل ہیں۔ ان مسائل سے بلاواسطہ یا بلواسطہ ہر عورت متاثر ہو رہی ہے۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ان تمام مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور پاکستانی عورت کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑا۔
تعلیم کے میدان میں بھی حلقہ خواتین کی مسلسل کوششیں جاری ہیں، چاہے وہ دینی تعلیم ہو یا دنیاوی، اس مقصد کے لیے
**جامعات المحصنات * اور ،
قرآن انسٹیٹیوٹ* بچیوں کی ذہنی اور فکری نشونما کی ذمہ داری نبھاتا ہے ،یہاں درس و تدریس فکری بالیدگی اور شعوری
فہم کا باعث بنتا ہے اعلیٰ معیار کی تدریس بچیوں کی شخصیت کو استحکام عطا کرتی ہے
بیٹھک اسکول کے ذریعے غربت کے باعث تعلیم سے محروم بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جاتا ہے۔ تاکہ وہ بھی زندگی کی دوڑ میں کامیابی سے چل سکیں۔
حلقہ خواتین پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں خواتین کو متحرک کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی پلیٹ فارم دیتی ہے جے آئی یوتھ کا پلیٹ فارم بھی نوجوان بچیوں اور خواتین کے لیئے مہیا کیا گیا ہے اس میں بچیوں کو متفرق چیزیں سکھائی جاتی ہیں، آنے والے وقت کی ضرورت اور تقاضوں کے اعتبار سے سرگرمیاں اور ایونٹس منعقد کیئے جاتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے، خواتین کے قانونی جدوجہد اور تحفظ کے لیے ویمن اسلامک لائیرز فورم میں ہماری وکلاء خواتین معاشرے کی خواتین کو مفت قانونی مدد فراہم کرتی ہیں،اور قانونی پیچیدگیوں میں رہنمائی اور تعاون کرتی ہیں تاکہ خواتین خود پر پر ہونے والے ظلم و تشدد سے نجات پاسکیں۔
مزید برآں، ویمن ایڈ فیملی کمیشن کے تحت خاندان، عورت اور ماں کے تحفظ کے لیے سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں، عوامی شعور بیدار کیا جاتا ہے اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے ذریعے خواتین کی ذہنی، دینی اور اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہر پاکستانی خاتون کے لیے کھلا ہے، تاکہ وہ اپنی دلچسپی کے دائرے میں آکر خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کر سکیں۔
نوجوان خواتین کے لیے اقدامات اور خاص طور پر مایوسی کا شکار نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ووکیشنل ادارے اور بنو قابل جیسے پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں، جن کے ذریعے نوجوان نسل ہنر سیکھ کر خود کفیل بن سکیں اور اپنے گھروں کی کفالت کرسکیں۔
صحت کے شعبے میں پیما کے تحت میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں اور علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
خواتین کے حقوق کی جدوجہد میں پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت، جو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، وہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہے۔ چاہے وہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ یا جنوبی پنجاب کی خواتین ہوں، جو اپنے حقوق کے لیے پریشان ہیں، جماعت اسلامی ان کی آواز بن رہی ہے۔
مزید یہ کہ حلقہ خواتین اپنے ادارے ویٹ کے شعبے کے ذریعے ان خواتین کی بھی آواز ہے جو جیلوں میں قید ہیں یا جن کے پیارے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ہر شہر اور ضلع میں کارکنان اور ذمہ داران کے ذریعے ان مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
جماعت اسلامی اپنے شعبہ الخدمت کے ذریعے خواتین کے لیے منظم کام کرکے اپنا لوہا منوا چکی ہے
بچیوں کی شادی پر سامان ضرورت کی چیزوں کا انتظام کرنا اور انہیں عزت کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کروانا الخدمت کا نمایاں کام ہے ،اس کے علاوہ الخدمت خواتین یتیم بچوں کی کفالت کے لیئے اغوش کے نام سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ،اسی طرح بے گھر اور لاوارث،یا ظلم کا شکار خواتین کے لیئے گوشہ عافیت موجود ہے جو انہیں تحفظ اور مدد فراہم کرتا ہے
جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے اسمبلیوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے
عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے میدان میں بھی حلقہ خواتین جماعت اسلامی موجود ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ فلسطین اور کشمیر کی خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہمیشہ مؤثر انداز میں احتجاج کیا گیا ہے۔ اور دنیا کی توجہ حاصل کی،ان ممالک کے لیئے بڑے پیمانے پر فنڈ جمع کیا جاتا ہے
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان فلسطین اور کشمیر کی ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتیں ہیں، جنہوں نے اپنے گھروں، شوہروں اور بچوں کی قربانی دی، مگر اپنے مقصد اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ وہ آج بھی جذب? جہاد سے سرشار ہیں اور استقلال کے ساتھ اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔
ہم ان مظلوم خواتین کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں، اور آئندہ بھی ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہم پاکستان کی ہر عورت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور اس جدوجہد میں شامل ہوں۔ یہ پلیٹ فارم تمام خواتین کو خوش آمدید کہتا ہے کہ آئیں اور ہمارا دست و بازو بنیں کیونکہ صرف حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جو خواتین کے حقوق کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔