بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا، آئی پی ایل دبئی میں نہیں ہوسکتا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے بھارت کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ پاکستان پی ایس ایل کے میچز کروانے کی بات کرچکا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے ا?ئی پی ایل دبئی میں کروانے کیلیے گزشتہ روز اماراتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا۔جس کے جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی پی ایس ایل کے میچز دبئی میں کروانے کی بات ہو چکی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو پی سی بی میچز کی منتقلی کے حوالے سے بتا چکا تھا اور بھارتی بورڈ کے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ پاکستان پہلے رابطہ کر چکا ہے۔8 مئی کی رات کو پی سی بی نے دبئی میں میچز کروانے کیلیے تمام معاملات طے کر کے رات گئے اعلان کیا تھا۔بھارت کو دبئی کا وینیو نہ ملنے پر  آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بھارتی بورڈ ستمبر میںآئی پی ایل کی ونڈو دیکھ رہا ہے، کیونکہ ستمبر میں آئی پی ایل کروانے کی صورت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہوگا۔