ہم ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں: نائب صد پیپلز پارٹی
اسلا م آباد( خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دبا ئوڈالا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کردیا کہ پیپلز پارٹی پر الفاظ کی گولہ باری شروع کردی گئی۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر کسی کو صوبائی کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، بی آئی ایس پی کا ریلیف پروگرام بہت زبردست ہے، یہ عالمی طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔شیری رحماندوکالمنجی میڈیکل کالج من مانے فیس سٹرکچر ختم کریں: پی ایم ڈی سی مقررہ فیسوں پر عمل در آمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگیاسلا م آباد( آئی این پی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل در آمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔پی ایم ڈی سی نے حکم دیا ہے کہ تمام نجی میڈیکل کالج اپنی ویب سائٹس پر جاری کئے گئے من مانے فیس اسٹرکچر ختم کرکے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے وفاقی حکومت کا منظور کردہ فیس اسٹرکچر جاری کریں ورنہ اکریڈیشن معطل کردی جائے گی۔کونسل کا کہنا ہے حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل در آمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے