ماسکو (آئی این پی )روسی حکام نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو خبردار کیا ہے ان کی گفتگو یورپ کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی حکام اور قانون سازوں نے فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے میکرون کی روس کے حوالے سے کی گئی گفتگو مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھا سکتی ہے