قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفرق درخواستوں پر بائیو میٹرک سسٹم ختم کردیا

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکلا کو بڑا ریلیف مل گیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے متفرق درخواستوں پر بائیو میٹرک سسٹم ختم کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، اب متفرق درخواستوں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے کیس کی فائلنگ کیلئے وکلا ملک کے کسی بھی شہر سے بایومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں