اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کو ہماری جماعت اوہمیں ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں۔ہم بانی تک دونوں جماعتوں کا موقف پہنچائیں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو بھی ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں۔ہم مولانا کے ساتھ تمام تحفظات کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ہم بانی تک دونوں جماعتوں کا موقف پہنچائیں گے۔ہم چاہتے ہیں مولانا صاحب اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں۔جنید اکبر نے کہا کہ ہم مزاحمت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔جب ہمیں سیاسی سرگرمی نہیں کرنے دینگے تو پھر ہم سے کیا امید رکھیں گے۔جنید اکبرنے کہا کہ ہم امریکہ سے بالکل امید نہیں لگا کے بیٹھے تھے۔ہمیں بائیڈن انتظامیہ کے کردار پر تحفظات تھے۔