غزہ کی عبوری انتظامیہ کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے، حماس کی ثالث ممالک سے اپیل

غزہ کی عبوری انتظامیہ کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے، حماس کی ثالث ممالک سے اپیل

حماس نے ثالث ممالک اور معاہدے کے ضامن فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ غزہ کی عبوری فلسطینی انتظامیہ کو علاقے میں داخل ہونے اور سول انتظام سنبھالنے کی اجازت دی جا سکے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ کی گورنمنٹ ایمرجنسی کمیٹی تحلیل کرکے انتظامی اختیارات قومی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے کے فیصلے کو فلسطینی سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی حلقوں نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ثالث ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ قومی انتظامی کمیٹی غزہ میں داخل ہو کر شہری اور انتظامی امور سنبھال سکے۔رپورٹس کے مطابق غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی ایک غیر سیاسی ادارہ ہے، جو جنوری کے وسط سے قاہرہ سے اپنے امور انجام دے رہی ہے، تاہم اسے اب تک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق کمیٹی کی تعیناتی سے شہری انتظام، انسانی امداد کی تقسیم اور بنیادی خدمات کی بحالی میں پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔